ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزدور دوبارہ شہر کا رخ کر نے لگے، کارخانوں اور صنعتوں میں 50فیصد ملاز مین سے کام لیا جا رہا ہے

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزدور دوبارہ شہر کا رخ کر نے لگے، کارخانوں اور صنعتوں میں 50فیصد ملاز مین سے کام لیا جا رہا ہے

Wed, 16 Jun 2021 11:47:30    S.O. News Service

بنگلورو،16؍جون(ایس او  نیوز)کووڈ کی دوسری لہر میں کمی اور لاک ڈاؤن میں رعایت کے پیش نظر نقل مکان مزدور اب دوبارہ شہر کا رخ کر نے لگے ہیں۔سٹی ریلوے اسٹیشن کے علاوہ کنٹو نمنٹ اور یشونت پور ریلوے اسٹیشنوں میں بڑی تعداد میں مزدور اپنے کنبہ کے ساتھ دکھا ئی دئے،مزدوروں کو ریلوے اسٹیشنوں سے اپنے مقام تک پہنچنے کے لئے بسوں کی سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں آٹو رکشا اور ٹیکسی کے ذریعہ اپنے مقام تک روانہ ہونا پڑا۔شہر پہنچنے والوں میں شمالی کرناٹک، حیدراآباد۔کر ناٹک سمیت دیگر ریاستوں کے مزدور شامل ہیں۔

ارسیکیرے کے رہنے والے ملبوسات کارخانہ کے ایک مزدور رمیش نے بتا یا کہ حکومت نے گارمنٹس کارخانوں میں 50فیصد مزدوروں کو رکھ کرکام شروع کر نے کا موقع فراہم کیا ہے،اسلئے اپنی زندگی کے گزربسرکے لئے انہیں دوبارہ شہر لوٹنا پڑا ہے۔شہر کے صنعتوں اور گارمنٹس شعبہ کو حکومت سے فراہم رعایت سے خوش ہو کر بڑی تعداد میں مزدور واپس لوٹ رہے ہیں۔ پینیا، راجا جی نگر،الیکٹرانک سٹی اور بمنہلی انڈسٹرئیل ایریاء میں بڑی تعداد میں بیرون اضلاع کے مزدور کام کر رہے ہیں۔یہ مزدور آٹو رکشاء،ٹیکسی میں دوگنا کرایہ دے کر اپنے مقام تک پہنچے ہیں۔

پریتما نامی ایک خاتون مزدور نے بتا یا کہ گھر میں بیٹھے رہنے سے گزر معاش کافی مشکل ہو چکا تھا،کووڈکاخو ف ہونے کے باوجودوہ دوبارہ کام پر واپس لوٹ آئی ہیں۔شہر کے تمام صنعتی علاقوں میں کام کر نے والے مزدودوں میں سے25فیصد مزدور شہر لوٹ چکے ہیں، کل ہی سے کام شروع کر دیا ہے۔

کرناٹک اسمال اسکیل انڈسٹریس اسو سی ایشن کے صدر کے بی ادسپا نے کہا کہ مزدور شہر واپس لوٹنے سے کارخانوں میں رونق آئی ہے اور 50فیصد مزدوروں کے ساتھ کارخانوں میں کام شروع ہو چکا ہے۔ اس دوران حکومت نے ضروری اشیاء کی خریدی کے لئے14جون سے دوپہر2بجے تک کا موقع فراہم کیا ہے،ان اوقات کے بعد بھی لوگ بغیر کسی رکاوٹوں کے خریدی کر تے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں رعایت سے شہر کے تمام پارکس میں لوگوں کو صبح کے وقت چہل قدمی کر تے دکھا ئی دئے،لال باغ،کبن پارک،جئے نگر این جی ایس پارک،کمار سوامی لے آؤٹ پارک،چامراج پیٹ کے ہاتھی پارک سمیت دیگر پارکوں میں لوگ صبح10بجے تک ہلکی ورزش کر تے دکھا ئی دئے۔


Share: